اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پانی نہ صرف ہماری سماجی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ یہ ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے بھی ضروری ہے۔ صنعتی اور زرعی شعبے میں پائیدار ترقی کیلئے ہمیں پانی کو بچانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’صفائی ستھرائی اور پانی سب کیلئے‘‘ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان کی شرکت سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔