امریکی جج کا اسامہ کے داماد کے دفاع میں خالد شیخ کا بیان قبول کرنے سے انکار

نیویارک (اے ایف پی) امریکی جج نے اسامہ بن لادن کے گرفتار داماد سلیمان ابو غیث کویتی کے دفاع میں نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد عمر شیخ کی گواہی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ بن لادن کی بیٹی فاطمہ سے شادی کرنیوالے 48 سالہ ابو غیث کیخلاف امریکیوں کے قتل کی سازش اور دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کا ٹرائل جاری ہے۔ ابو غیث کے وکیل نے خالد عمر شیخ کا 14 صفحات کا بیان عدالت میں پیش کیا۔ جج لیوس کچلان کا کہنا تھا یہ درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ میرے خیال میں یہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔ اس دستاویز میں اس بات کے شواہد نہیں ہیں کہ خالد عمر شیخ اس عرصے میں افغانستان میں تھا جب وہاں ابو غیث موجود تھا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...