گجرات فسادات میںنریندر مودی کو بے قصور قرار نہیں دیا جاسکتا: راہول گاندھی

 سرینگر(آن لائن) بھارتی حکمران جماعت کانگریس  کے سیکرٹری جنرل  راہول گاندھی نے گجرات فسادات  کو اس وقت  کی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ان واقعات میں نریندر مودی کو بے قصور قرار  نہیں دیا جاسکتا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ 2002ء میں ہونے والے فسادات ناقابل  معافی جرم تھے اس وقت کی بی جے پی حکومت اس کی جوابدہ  ہے جبکہ نریندر مودی  جو اس وقت کارروائی کے منصب پر فائز تھے  انہیں بے قصور  قرار دینا قبل ازوقت ہوگا  ضرورت اس بات کی ہے کہ  مودی کے کردار بارے مزید تحقیقات  کی جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...