سرینگر(آن لائن) بھارتی حکمران جماعت کانگریس کے سیکرٹری جنرل راہول گاندھی نے گجرات فسادات کو اس وقت کی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان واقعات میں نریندر مودی کو بے قصور قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 2002ء میں ہونے والے فسادات ناقابل معافی جرم تھے اس وقت کی بی جے پی حکومت اس کی جوابدہ ہے جبکہ نریندر مودی جو اس وقت کارروائی کے منصب پر فائز تھے انہیں بے قصور قرار دینا قبل ازوقت ہوگا ضرورت اس بات کی ہے کہ مودی کے کردار بارے مزید تحقیقات کی جائیں ۔
گجرات فسادات میںنریندر مودی کو بے قصور قرار نہیں دیا جاسکتا: راہول گاندھی
Mar 19, 2014