ایڈیلیڈ(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیموں نے جمعہ کوکھیلے جانے والے کوارٹرفائنل سے قبل ایڈیلیڈ اوول میں بھرپور پریکٹس کی، آرون فنچ نے محمد عرفان کے بغیربھی پاکستانی باولنگ اٹیک کوخطرناک قراردیدیا۔ دونوں ٹیموں نے ایڈیلیڈ اوول میں پریکٹس سیشن کیا، کینگروزکے پریکٹس سیشن میں انیس سوننانوے ورلڈ کپ کے فاتح کپتان سٹیوواہ بھی موجود تھے جنہوں نے ٹیم کوپاکستان کی خوبیوں اورخامیوں سے آگاہ کیا۔پاکستان کا خطرناک باولنگ اٹیک آسٹریلوی ٹیم کے اعصاب پرسوارہے۔آسٹریلوی بیٹسمین آرون فنچ نے کہا ہے کہ محمد عرفان کی عدم موجودگی میں بھی پاکستانی کی باولنگ ورلڈ کلاس ہے، بیٹسمینوں کومحتاط رہنا ہوگا۔ دوسری جانب محمد عرفان کے ورلڈ کپ سے آوٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کیمپ میں مایوسی توہے لیکن کھلاڑی جیت کیلئے پورا زورلگانے کیلئے تیارہیں۔ایڈیلیڈ کی وکٹ کودیکھتے ہوئے کوارٹرفائنل میں عرفان کی جگہ فاسٹ باولراحسان عادل کوہی برقراررکھا جاسکتا ہے۔