سڈنی (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان ابراہام بنجمن ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے ناک آئوٹ مرحلے میں کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے۔سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کرکے ٹیم نے اپنی طاقت دکھادی ہے اور چوکرز کا داغ دھو دیا ہے۔کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور سیمی فائنل میں اچھے کھیل کا مظاہر ہ کریں گے۔بڑے میچ میں بڑے کھیل کا مظاہرہ کر دیا ہے۔ڈیل سٹین بائولنگ سکواڈکا لیڈر ہے اور بائولرز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔بلے بازوںنے ذمہ داری دکھائی ہے ۔ڈی کاک نے بھی تیز کھیل کا مظاہرہ کرکے اپنی قابلیت دکھا دی ہے۔بڑے عمدہ کیچ بھی پکڑے ہیں ۔ سیمی فائنل میں پلاننگ کے ساتھ کھیل کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریںگے۔