لاہور (خبر نگار) حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان نے ”شراکتی جمہوریت اور بلدیاتی انتخابات، صورتحال اور امکانات“ کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا ہے۔ سیمینار پرسوں 21 مارچ کو انسٹی ٹیوٹ کے آڈیٹوریم واقع 4-C ایل ڈی اے فلیٹس، شاہراہ مجید نظامی میں صبح 10-30 بجے منعقد ہو گا۔ سید فخر امام (سابق وفاقی وزیر بلدیات/ سابق سپیکر قومی اسمبلی) صدارت کریں گے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر اعجاز بٹ مہمانان خصوصی ہوں گے۔ مقررین میں سینئر صحافی تاثیر مصطفی اور دلاور چودھری شامل ہیں۔
حمید نظامی انسٹی ٹیوٹ میں پرسوں ”شراکتی جمہوریت اور بلدیاتی انتخابات، صورتحال اور امکانات“ کے موضوع پر سیمینار ہو گا
Mar 19, 2015