الیکشن کمشن، پرنٹنگ کارپوریشن کے حکام کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(صباح نیوز)ملک کے تین صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کا معاملہ پرغورکیلئے الیکشن کمشن ، پرنٹنگ کارپوریشن حکام کا اجلاس آج(جمعرات کو) چیف الیکشن کمشنر سرداررضاخان کی زیرصدارت ہوگا۔۔یاد رہے کہ گذشتہ سوموار کو چیف الیکشن کمشنر سرداررضاخان کی زیرصدارت الیکشن کمشن کے اجلاس میں پرنٹنگ کارپوریشن حکام سمیت،چاروں صوبائی ارکان الیکشن کمشن نے شرکت کی تھی اجلاس میںبلدیاتی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کا معاملہ زیرغورلایاگیا،تاہم پرنٹنگ کارپوریشن حکام کی ملاقات بے نتیجہ رہی،جس کے بعد دوبارہ اجلاس انیس مارچ کوطلب کیا گیا،بلدیاتی انتخابات کیلئے سندھ اورپنجاب میں پچاس کروڑ،خیبرپی کے میں دس کروڑ بیلٹ پیپرز درکارہیں،سرکاری پرنٹنگ پریس نے گیارہ کروڑ بیلٹ پیپرزچھاپنے کی استعداد کاربتائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...