اسلام آباد( آن لائن ) سپریم کورٹ نے 450سی این جی لائسنسوں کے مقدمے میں وفاقی حکومت ، سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس حکام سے دوبارہ سے تین ہفتوں میںجواب طلب کیا ہے ۔ جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز مقدمے کی سماعت کی۔ اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت اور سوئی سدرن ، ناردرن کی طرف سے جوابات جمع نہیں ہوسکے جس پر عدالت نے ان سے دوبارہ جوابات داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔