کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور کراچی میں متعین کونسل جنرل برائن ہیتھ نے کہا ہے کہ امریکہ بلوچستان میں معاشی ترقی اور تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے کوشاں ہے جبکہ خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑاکرنے کیلئے کڑھائی سلائی کے مراکز قائم کرینگے پاکستان اور امریکہ کی دوستی مثالی بنانے کیلئے اس طرح پروگراموں کا انعقاد ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاء کالج کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘تقریب سے بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر جاوید اقبال‘لاء کالج کے پرنسپل امان اللہ اچکزئی نے بھی خطاب کیا جبکہ پروگرام میں صوبائی وزراء ڈاکٹر حامد اچکزئی‘میر رحمت صالح بلوچ‘سردار رضا محمد بڑیچ‘سینیٹر حافظ حمد اللہ ‘ڈائریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن تواب خان بھی موجود تھے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ بلوچستان میں معاشی ترقی اور خاص کر تعلیم صحت اور زراعت کی بہتری کیلئے امریکہ کی بھرپور کوشش ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور خاص کر بلوچستان بھی ترقیاتی دور میں شامل ہو جائے انہوں نے کہا کہ جس طرح امریکہ اور پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف ملکر کارروائی کی اسی طرح معاشی ترقی اور تعلیمی ادارے بہتر بنانے کیلئے بھی مل جل کر کام کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان میں تعلیم‘بجلی‘صحت‘پینے کی صاف پانی اور زراعت کی بہتری کیلئے اقدامات کرینگے جبکہ موجودہ ٹیکنالوجی دور اور خوشحالی کیلئے بھی اقدامات کرینگے۔
امریکہ بلوچستان میں معاشی ترقی‘تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے کوشاںہے: رچرڈ اولسن
Mar 19, 2015