نفاذ اردو کیلئے ڈاکٹرشریف نظامی کی سراج الحق سے ملاقات

Mar 19, 2015

لاہور (پ ر) بوریوالہ اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے حضرات پر مشتمل وفد کی قیادت کرتے ہوئے قومی زبان تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر شریف نظامی نے منصوبوں میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ان کی حکمران جماعت تحریک انصاف نے غیر آئینی طور پہ پنجاب کی نقالی کرتے ہوئے خیبر پی کے میں اپنے منشور کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انگلش میڈیم  نافذ کر دیا ہے جماعت اسلامی کو چاہئے کہ وہ اسے ختم کروائے۔  سراج الحق نے کہا کہ جہاں تک اردو کا تعلق ہے تو اس کیلئے ہر پریس کانفرنس اور نمایاں پروگراموں میں اس کیلئے آواز بلند کرتا  رہا ہوں۔ انہوں نے اس امر پہ تاسف کا اظہار کیا کہ بالا دست طبقے اردو کے نفاذ کے سلسلہ میں ہر گز سنجیدہ نہیں۔

مزیدخبریں