فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) غربت اور تنگدستی کی ستائی ماں نے اپنی دو کمسن بیٹیوں کو چوراہے پر لاوارث چھوڑ دیا۔ جی ٹی ایس چوک میں لاوارث ملنے والی حقیقی بہنوں کمسن 5سالہ اقصیٰ اور 6سالہ فریحہ کا کہنا ہے کہ ہماری والدہ نے صبح سویرے رکشہ ڈرائیور کو کرایہ دے کر تلقین کی تھی کہ ان کو جی ٹی ایس چوک میں چھوڑ کر چلے جانا۔ بچیوں کا کہنا ہے کہ میری والدہ کوثر بی بی بھٹے پر کام کرتی ہے اور والد وفات پا چکا ہے اور گھریلو حالات درست نہیں ہیں۔ ہمارا گا¶ں ڈجکوٹ کے علاقے چک258ر۔ب لماپنڈ ہے۔