کراچی: سکول پر بم حملہ‘ منگھو پیر میں مقابلہ‘2گینگسٹر ہلاک

کراچی (نیٹ نیوز) نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں نجی سکول پر دستی بم حملہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بم کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم سکول کی بیرونی دیوار کو نقصان پہنچا۔ علاقہ دھماکے سے لرز اٹھا‘قریب کھڑی گاڑیوں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں واقع نجی سکول میں دہشت گرد دھمکی آمیز خط پھینک کر فرار ہوگئے۔ خط میں پھانسیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جائے وقوع سمیت قرب و جوار کے علاقوں کا معائنہ کیا جبکہ والدین اپنے بچوں کی خیریت جاننے اور لینے کیلئے دیوانہ وار سکول کی طرف دوڑ پڑے۔ پولیس کے مطابق بم 5سو گرام وزنی تھا ۔ادھر منگھو پیرمیں پولیس مقابلے میں دہشت گرد مارے گئے جو بنارس پل پر پولیس موبائل پر حملے اور اہلکار کو شہید کرنے میں ملوث تھے۔ ملزموں کے نام ناصر خان اور اعتبار خان بتائے گئے ہیں ۔ ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرکے 14 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا، گرفتار افراد میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں عبدالواحد اور ظفر علی سمیت سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، منشیات فروش اور گینگ وار کے ملزم بھی شامل ہیں۔ دریں اثناء کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹائون میں ایک گھر سے دو خواتین کی نعشیں برآمد ہوئیں جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ مرنے والی خواتین کی شناخت 45 سالہ زرغونہ بی بی اور اسکی بیٹی 25 سالہ میمونہ کے نام سے ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...