اسلام آباد (آن لائن) بیرون ملک سے سیاسی تقاریر کی براہ راست نشریات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ حکم امتناعی کی ایک درخواست میں کہا گیا کہ بیرون پاکستان سے نشر ہونے والی سیاسی تقاریر آزادی اظہار کے بنیادی حق کی صریحاً خلاف ورزی ہے کوئی اور شخص تو کجا خود صدرپاکستان بھی بیرون ملک سے کوئی خطاب نہیں کر سکتے۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی نے کہا کہ عدالت 14 مارچ کی ریکارڈنگ طلب کریں کیونکہ وہ اس کی تفصیلا ت درج کرنے سے گریز کرینگے مبادا اسے سکینڈل گردانا جائے ۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بیرون ملک سے براہ راست نشریات پر پابندی کا مطالبہ رد کر چکی ہے۔
بیرون ملک سے سیاسی تقاریر کی براہ راست نشریات سپریم کورٹ میں چیلنج
Mar 19, 2015