صدر نے کنٹونمنٹ بورڈ آرڈیننس 2002ء میں ترمیم کی منظوری دیدی، ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ ختم

اسلام آباد (آئی این پی)  صدر مملکت ممنون حسین نے کنٹونمنٹ بورڈ آرڈیننس 2002ء میں ترمیم کی منظوری دیدی۔ نئے آرڈیننس کے مطابق کنٹونمنٹ ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ ختم کر دیا گیا اور گزشتہ مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں ہونگی۔ صدر کی طرف سے جاری کئے گئے ترمیمی آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی حلقہ بندی اس انداز سے ہو کہ ہر وارڈ سے ایک رکن بورڈ کیلئے منتخب ہو۔  وارڈز میں آبادی کی تقسیم برابر ہو۔ نئے قانون میں کنٹونمنٹ ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ ختم کردیا گیا۔ اس قانون میں ناظم اور نائب ناظم کے پینل کو ختم کردیا گیا ہے اور مخصوص نشستوں کا انتخاب بالواسطہ اور خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گا۔  نئے قانون کے مطابق کنٹونمنٹ  بورڈ کا انتخاب الیکشن کمشن کرے گا۔ اس سے قبل اس بورڈ کا انتخاب صدر کرتا تھا ۔ نائب صدر کا انتخاب بھی خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن