اسلام آباد (صباح نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ این اے 122 کے حوالے سے سیاسی دہشت گردی کا شکار ہوا ہوں۔ عمران خان جو مرضی کر لیں سچ بولوںگا دھاندلی نہیں کی۔ ٹربیونلز کو کوئی حق نہیں کہ وہ بغیر ثبوت کوئی بھی حلقہ کھلوائیں معاملہ انتخابی اصلاحات میں بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی پریس گیلری میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ این اے 122 کے حوالے سے میں سیاسی دہشت گردی کا شکار ہوا ہوں بغیر کسی ثبوت کے میرے حلقے کا کیس کھولا گیا۔ عمران خان جو مرضی کر لیں سچ بولوں گا انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں نادرا کی رپورٹ کی بنا پر انتخابی ٹربیونل نے کوئی فیصلہ نہیں دیا۔ سیاسی دہشت گردی کے خلاف پارلیمانی کمیٹی میں گواہ بنوں گا۔
سیاسی دہشت گردی کا شکار ہوں، کسی ثبوت کے بغیر میرے حلقے کا کیس کھولا گیا: ایاز صادق
Mar 19, 2015