وزارت خارجہ کي ہفتہ واربريفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نےکہا ہے کہ پاکستان گزشتہ تيس برس سے دہشتگردی کا شکار ہے، ممبئی حملوں کا ڈھنڈورا پیٹنےوالوں کو سمجھوتہ ایکسپریس حملہ یادرکھنا چاہےجس میں بڑی تعداد میں پاکستانی شہید ہوئے اور اس کا مقدمہ آج بھی درج نہیں ہوسکا،انکا کہنا تھا کہممبی دہشت گردی پرپاکستانی عدالیہ قانون کے مطابق کاروائی کررہی ہے مگربھارت ميں سمجھوتہ ايکسپريس کیس ميں اعلی فوجی افسرکے اعترافی بیان کے باوجود کاروائی نہيں کی گئیترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان افغانستان ميں استحکام کے ليے ہرممکن تعاون کوتيارہے،يورپين يونين کے سزائے موت پرتحفظات کے حوالے سے تسنیم اسلم نے واضح کیا کہ سزائے موت پاکستانی آئین کا حصہ ہے اور پاکستانی شہریوں کے انسانی حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ سزائے موت انسانی حقوق کے کسی عالمی قانون کی خلاف ورزی نہيں،پاکستان کے قوانين اوراقدارکا بھی لحاظ رکھا جائے۔ انہوں نے توقع کا اظہارکيا کہ يورپی يونين ترجيحی برآمدت کےليے جی ايس ٹی پلس کا درجہ واپس نہيں لے گا۔
لاہورچرچ پردہشتگردی پاکستان پرحملہ ہے:ترجمان دفتر خارجہ
Mar 19, 2015 | 19:18