ممنون حسین نے صولت مرزا کے گورنر سندھ عشرت العباد کے حوالے سے الزامات پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی چند گھنٹے گزرے ہیں۔ صورتحال واضح ہونے میں وقت لگے گا۔ انھوں نے واضح کیا کہ ملزم کا تعلق کسی بھی طبقے سے ہو سزا ملنا چاہیے۔ صدر مملکت نے بتایا کہ صولت مرزا کی پھانسی 72گھنٹے کیلئے روک دی گئی ہے۔ تحقیقات کے بعد ہی اُس کے بارے میں کوئی فیصلہ ہو گا،ممنون حسین کا کہنا تھا کہ شفقت حسین کی پھانسی فی الحال روک دی گئی ہے۔ میڈیا نے شفقت حسین کے معاملے پر تاخیر سے آواز اٹھائی۔
صولت مرزا کی پھانسی 72گھنٹے کیلئے روک دی گئی ہے: ممنون حسین
Mar 19, 2015 | 21:31