جنوبی پنجاب ضمنی انتخاب میں حکمران مسلم لیگ (ن) کی جیت

این اے 153 جلالپور پیر والا ملتان کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا قاسم بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ہمسائے حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے رانا قاسم کا ایک لاکھ 9 ہزار ووٹوں کی بھاری اکثریت سے جیتنا جہاں (ن) لیگ کیلئے باعث اطمینان ہے وہیں تحریک انصاف کیلئے لمحہ فکریہ بھی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے بعد ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی جیت سے اسکی کارکردگی پر مہر تصدیق ثبت ہوئی۔ تحریک انصاف خود کو (ن) لیگ کے متبادل کے طور پر پیش کرتی ہے لیکن بلدیاتی انتخابات سے ضمنی انتخابات تک جس مارجن سے اسکے امیدواروں کو شکست ہو رہی ہے وہ پارٹی میں گروپ بندی اور اسکی ناقص پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ تاہم مسلم لیگ ن کو مطمئن ہو کر نہیں بیٹھ جانا چاہیے‘ اپنے ووٹروں کے اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے ان سے کئے تمام وعدوں کو پورا کرے۔ اسی طرح تحریک انصاف بھی اپنی صفوں میں موجود خامیوں کو دور کرے اور الزام تراشی کی سیاست کی بجائے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے۔پیپلزپارٹی کا تو اب پنجاب میں مکمل صفایا ہی نظرآرہا ہے جو اس پارٹی کی قیادت کیلئے بھی لمحۂ فکریہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن