لاہور (نامہ نگار) جوہر ٹا¶ن کے علاقہ میں بس سٹاپ پر کھڑی لڑکی پر موٹرسائیکل سواروں نے تیزاب پھینک دیا جس سے وہ جھلس گئی۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹا¶ن کے علاقے میں شوکت خانم ہسپتال کے قریب بس سٹاپ پر 21 سالہ یاسمین کھڑی تھی کہ موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم افراد نے اس پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ جھلس کر زخمی ہو گئی جبکہ دونوں افراد فرار ہو گئے۔ لڑکی کو جناح ہسپتال لے جایا گیا اور طبی امداد دے کر اسے اس کے گھر فتح گڑھ بھجوا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے والے دونوں افراد لڑکی کو پہلے سے جانتے تھے، لڑکی سے معلومات لیکر ان کی تلاش شروع کر دی۔ این این آئی کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون کا اپنے سابق شوہر سے بھی بعض معاملات پر تنازع چل رہا ہے۔
تیزاب