کراچی (نوائے وقت نیوز) وفاقی اردو یونیورسٹی نے 186 جعلی ڈگریاں منسوخ کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کے دور میں 186 جعلی ڈگریاں جاری کی گئی تھیں جنہیں منسوخ کر دیا گیا ہے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اردو یونیورسٹی نے جعلی ڈگریوں کی تفصیلات ایف آئی اے کے حوالے کر دی ہیں۔ جعلی ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں سیاستدان اور تاجر بھی شامل ہیں۔
وفاقی اردو یونیورسٹی نے 186 جعلی ڈگریاں منسوخ کر دیں‘ تفصیلات ایف آئی اے کے حوالے
Mar 19, 2016