حیدرآباد میں دفتر لے لیا، آئندہ ہفتے متحدہ کی اہم وکٹیں گرائیں گے: انیس قائم خانی

کراچی (صباح نیوز) انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ جلد ہی ایم کیو ایم کی اہم اور بہت سی وکٹیں گرائیں گے، گورنر سندھ عشرت العباد ہمارے ساتھ ہوتے تو پیچھے یا آگے کے بجائے ہمارے درمیان ہوتے، جنہیں اللہ ہدایت دیتا ہے وہ خود بخود ہمارے ساتھ آجاتا ہے، پورے ملک میں جاکر اس تاثر کو ختم کردیں گے کہ ہم صرف کراچی اور اردو بولنے والوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔23 مارچ کو پارٹی کا نام اور منشور کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جب میڈیا کو پریس کانفرنس کی دعوت دیتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ کسی جماعت کی وکٹ ہی گرائیں گے، جنہیں اللہ ہدایت دیتا ہے وہ خود بخود ہمارے ساتھ آجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حیدرآباد میں نئی پارٹی کے لئے آفس کرائے پر لے لیا ہے اور آئندہ ہفتے حیدرآباد جا کر عوام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں صرف اردو بولنے والے نہیں بلکہ سندھی بولنے والے بھی ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...