کراچی (آئی این پی)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کے خلاف مقدمے میں رئیس ماما، عمران اعجاز، نعیم ملا، شہزاد ملا اور منہاج قاضی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنما عامر خان کے خلاف دہشتگردوں کو رہائش فراہم کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت میں مفرور ملزموں رئیس ماما، نعیم، شہزاد، عمران اعجاز نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ پیش کردی۔تفتیشی افسر نے رپورٹ میں موقف اختیار کیا کہ مفرور ملزمان کے ریکارڈ اور پاسپورٹ کیلئے امیگریشن حکام سے رابطہ کیا ہے۔ مفرور ملزموں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط بھی لکھ دیا ہے۔ جس پر عدالت نے رئیس ماما، عمران اعجاز، نعیم ملا، شہزاد ملا اور منہاج قاضی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔
عامر خان کیس:5ملزموں کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Mar 19, 2016