توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب آر پی او شیخوپورہ سے جواب طلب، مشتاق سکھیرا کیخلاف درخواستوں کی سنچری مکمل

لاہور ( این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سنچری مکمل ہو عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب اور آر پی او شیخوپورہ شہزاد سلطان سے 2ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں درخواست گزار شہری اعجاز احمد نے آئی جی پنجاب اور آر پی او شیخوپورہ شہزاد سلطان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ جس میں موقف اختیار کیا عدالت کے حکم کی غلط تشریح کرتے ہوئے سب انسپکٹر سے اے ایس آئی کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے تنزلی کی سزا کو کالعدم قرار دیا تھا لیکن سزا کو کالعدم قرار دینے کے باوجود سب انسپکٹر کے عہدے پر مستقل نہیں کیا جا رہا۔ درخواست گزار نے استدعا کی حکم عدولی پر آئی جی،آر پی او کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ فاضل عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب اور آر پی او شیخوپورہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔ واضح رہے آئی جی پنجاب کے خلاف اس وقت توہین عدالت کی درخواست کی تعداد 100ہو گئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...