لاہور (نامہ نگار) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ کے 8 ہزار سے زائد حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں سی سی ٹی وی کیمرے تمام اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر لگائے جا رہے ہیں جبکہ گاڑیوں کی آمد و رفت کا ویڈیو ریکارڈ بھی محفوظ کیا جائے گا۔ یہ اقدامات پنجاب بھر میں دہشتگردانہ کارروائیوں پر قابو پانے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔
محکمہ داخلہ کی پنجاب کے 8 ہزار حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت
Mar 19, 2016