نیب نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے خلاف تحقیقات شروع کر دی

اسلام آباد (آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال اور خلاف قانون تقرریوں کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دیں۔ نواب اسلم خان رئیسانی نے خلاف قانون 3 نائب تحصیلداروں کا تقرر کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ نیب دستاویزات کے مطابق سابق صوبائی وزیر ریونیو زمرک خان کی معاونت سے خلاف قانون تقرریاں کی گئیں جس کے خلاف چیف سیکرٹری اور ممبر بورڈ آف ریونیو نے اختلافی نوٹ بھی لکھا ہے، ان 3 نائب تحصیلداروں کی تقرریاں سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...