”ہم جنس پرستی جرم نہیں“ ہندو تنظیم آر ایس ایس قلا بازی کھا گئی

Mar 19, 2016

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں شدت پسند ہندو تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اپنے برسوں پرانے م¶قف پر اچانک قلابازی کھا گئی تنظیم کے اہم رہنما نے کہا کہ ہم جنس پرستی کوئی جرم نہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق آر ایس ایس کے جنرل سیکرٹری دتاتریہ ہوسبھولے نے ایک پروگرام میں کہا کہ ہم جنس پرستی کو کسی جرم کی طرح نہیں دیکھنا چاہئے۔ میں مانتا ہوں کہ اس سے اگر دوسرے لوگوں کی زندگی پر اثر نہیں پڑتا، تو ہم جنس پرستی کے لیے کوئی سزا نہیں دی جانی چاہئے۔ اس ہندو قوم پرست رہنما کے اس بیان پر بھارت میں ایک تنازعہ شروع ہوگیا ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کے اس بیان سے بھارت میں اخلاقی اور مذہبی اقدار کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔ آر ایس ایس رہنما کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے یوگا گرو بابا رام دیو نے کہا کہ ہم جنس پرستی غیر فطری اور غیر اخلاقی عمل ہے جس کی میں بھرپور مخالفت کرتا ہوں۔ آر ایس ایس کو اپنے م¶قف پر نظرثانی کرنی چاہئے انکے اس عمل سے ہماری اخلاقی اقدار تباہ ہو جائینگی۔ کانگریس رہنما منیش تیواڑی نے کہا کہ آر ایس ایس میں ہمت ہے تو اپنے بیان پر قائم رہ کر دکھائے۔

آر ایس ایس

مزیدخبریں