سپریم کورٹ نے صوبوں میں پانی کی تقسیم کے معاملے پر دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے صوبوں میں پانی کی تقسیم کے معاملے پر دائر نظرثانی کی درخواست غیر متعلقہ دلائل پر خارج کر دی۔ درخواست گزار شاکر علی کو پانچ رکنی لارجر بینچ کے سربراہ چیف جسٹس نے ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے مقدمے پر بات کریں آپ کو کسی معزز رکن کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ درخواست گزار نے دلائل میں پانچ رکنی بینچ کے ایک ممبر پر اعتراض کیا کہ اور کہا کہ انہوں نے اس کیخلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں لہٰذا ان کا مقدمہ ایسے بینچ میں لگایا جائے جہاں یہ نہ ہوں اس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا کہ آپ غیر متعلقہ دلائل کیوں دے رہے ہیں آپ اپنے مقدمے کی حد تک بات کریں ویسے بھی نظرثانی کی درخواستوں کا سکوپ محدود ہوتا ہے اگر عدالت کے دیئے گئے فیصلے میں کوئی سقم ہے یا کوئی ایسی چیز موجود ہے جس پر نظر ثانی کرنا مقصود ہو تو تبھی نظرثانی ہوسکتی ہے تاہم آپ غیر متعلقہ باتیں کر رہے ہیں۔ بعدازاں عدالت نے درخواست گزار کے غیر متعلقہ دلائل پر اس کی نظرثانی کی درخواست خارج کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...