مزید حکم جاری کرنا مناسب نہیں: سپریم کورٹ نے دھرنوں کیخلاف درخواستیں نمٹا دیں

Mar 19, 2016

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے پاکستانی عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دیئے گئے دھرنوں کیخلاف دائر درخواستیں درخواست گزار کی استدعا پر نمٹا دی ہیں جبکہ جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ نظام کے تحفظ کا حکم پہلی سماعت پر ہی جاری کر دیا تھا چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ اس مقدمے میں مزید کوئی اور حکم جاری کرنا مناسب نہیں ہو گا۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے لاہور ہائی کورٹ بار سمیت دیگر کی جانب سے دھرنوں کیخلاف دی گئی درخواستوں کی سماعت کی۔ اس دوران کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جمہوری نظام کو بچانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں اب جبکہ دونوں جماعتوں نے نظام کو تسلیم کر لیا ہے تو ان درخواستوں کو نمٹانا بہتر ہو گا جس پر عدالت نے درخواستیں نمٹا دیں۔

مزیدخبریں