ہمارا مقصد جمہوریت کا استحکام‘ عوام کی زندگیوں میں سماجی و معاشی انقلاب لانا ہے : نوازشریف

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، ہمارا مقصد عوام کی زندگیوں میں سماجی و معاشی انقلاب برپا کرنا اور ملک میں جمہوریت کو استحکام دینا ہے جہاں لوگوں کو مساوی مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے یہ بات قومی اسمبلی کے ارکان کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں ارکان قومی اسمبلی رضا حیات ہراج، چوہدری نذیر احمد اور عبدالرحمان خان کانجو شامل تھے۔ ارکان پارلیمان نے ان کے متعلقہ حلقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور کاشتکاروں کے خدشات دور کرنے میں دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی کو عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے مقصد کے حامل تمام منصوبوں اور سکیموں پر عمل درآمد میں اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ ارکان پارلیمان نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وزیراعظم کی قیادت میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اقتصادی استحکام اور توانائی میں خودکفالت کے ساتھ ساتھ سماجی شعبہ کی اصلاحات کے مستقبل قریب میں مثبت اثرات برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کامیاب سماجی و اقتصادی پالیسیوں پر بین الاقوامی سیاسی رہنماﺅں اور مالیاتی و کاروباری برادری کے اعتماد کی بحالی عوام کو بااختیار بنانے کی مظہر ہے۔
نواز شریف

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...