میاں صاحب اتنا جیخ رہے تھے‘ اب کیا ہوا مشرف تو چلے گئے : عمران خان

اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت میچ سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کروں گا، قومی ٹیم کو مفید مشورے دوں گا، بھارت کو چاہئے کہ تمام مسائل بات چیت سے حل کرے‘ ایک دوسرے سے نفرت کرنا کمزور سیاست دان کی نشانی ہے، پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کا مجھے صحافیوں نے بتایا۔ وہ بھارت روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ عمران نے کہا کہ بھارت پہنچ کر قومی ٹیم کو مفید مشورے دوں گا، شاہد آفریدی نے رہنمائی مانگی تھی، شیخ رشید نے ہمارے ساتھ جانا تھا لیکن وہ جلدی چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی بھارت میں موجودگی کا پتہ نہیں، بھارت کو چاہئے کہ تمام مسائل بات چیت سے حل کرے۔ عمران خان نے مشرف کے بیرون ملک جانے پر شعر پڑھا کہ ”نادان گر گیا سجدے میں جب وقت قیام آیا“۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اتنا چیخ رہے تھے اب کیا ہوا، مشرف تو چلے گئے، ہمارے دور میں پاکستان بھارت سے جیت کر آتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کی بیرون ملک روانگی سے لا علم تھا۔ علاوہ ازیں عمران خان پاکستان بھارت میچ دیکھنے چارٹرڈ طیارے پر کولکتہ گئے۔ کپتان ٹی وی چینلز کیلئے میچ پر تبصرہ کریں گے اور میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹپس بھی دیں گے۔ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کی عمران خان سے ملاقات پاکستان بھارت میچ سے قبل ہو گی۔ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے آج عمران خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا جائیگا۔ سابق کپتان سارو گنگولی عمران کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیں گے۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فاتح کون ہوگا، یہ تو کوئی نجومی ہی بتا سکتا ہے، بھارت کو اسکے ہوم گراﺅنڈ میں ہرانا آسان نہیں، (آج ) کرکٹ میں تبدیلی آئیگی، انشاءاللہ پاکستان جیتے گا، قومی کرکٹ ٹیم کا مورال بلند ہے،ورلڈکپ میچز میں پاکستان نے ماضی میں بھی بھارت کو شکست نہیں دی،ایڈن گارڈنز میں پاکستان کو ہمیشہ کامیابی ملی ہے،پاکستان کو بھارت پر نفسیاتی برتری حاصل ہے۔ بھارتی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ٹی 20 میچ کے 2 اوورز میں گیم بدل جاتی ہے۔ ٹی 20میچ کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے، قومی ٹیم کا مورال بلند ہے، ایڈن گارڈنز میں پاکستان کو ہمیشہ کامیابی ملی ہے، انشاءاللہ پاکستان جیتے گا۔ اگر کپتان ہوتا تو کسی صورت پریشر نہ لیتا، صرف جیتنے کی حکمت عملی بناتا، آفریدی کو آج ٹپس دوں گا، ابھی شیئر نہیں کر سکتا۔ ٹینشن کے ماحول میں ذہن سے خوف نکال کر کھیلنا چاہئے اگر پاکستان جیت گیا تو ٹیم کو دیا گیا مشورہ شیئر کروں گا۔
عمران خان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...