لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم کے مشیر عرفان احمد صدیقی الشیخ محمد بن سعد الدوسری اور شیخ عبدہ بن محمد ابراہیم نے اپنے اپنے تعزیتی پیغام میں جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا محمد عبیداللہؒ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مولانا کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ دریں اثناء جامعہ معہد الفقیر کے مہتمم، مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی، اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈین ڈاکٹر ہارون اسلامی یونیورسٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں آکر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔