نظریاتی کرپشن ہمیں اپنے مقاصد و نظریات سے دور کر رہی ہے: جماعت اسلامی شعبہ خواتین

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین پنجاب کے زیر اہتمام پاکستان کی خوشحالی میں عورت کا کردار کے عنوان پر خواتین کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحفظ نسواں کے نام پر کوئی نام نہاد قانون نافذ نہ کیا جائے جو ہمارے خاندانی نظام اور عائلی نظام کے لیے زہر قاتل ہو ۔ پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے اور موجودہ حکومت ایسے تمام اقدامات کی حوصلہ شکنی کرے جو نظریاتی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کا سبب بنتے ہیں ۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید ، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،ڈاکٹر حمیرا طارق، عظمیٰ نوید ، سکینہ شاہد ، ڈاکٹر جمیلہ شوکت ، رابعہ رحمن ، ڈاکٹر فرزانہ ، ڈاکٹر نیلم ، عروج کنول اور دیگر مقریرین نے کہا ہے کہ ملک میں نظریاتی کرپشن ہمیں اپنے مقاصد و نظریے سے دور کر رہی ہے۔پاکستان کا خاندانی نظام اغیار کے شکنجے میں ہے ہمیں اس کے دفاع و تحفظ کی کوشش کرنا ہوگی ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کو سیکولر سٹیٹ بنانے کی سازشیں ہو رہی ہیں مغربی ممالک کے دبائوپرقانون ساز ی افسوسناک امر اور لمحہ فکریہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...