لاہور (پ ر) معروف مذہبی سکالر حافظ محمد فہیم علوی، مدیر، ماہنامہ پیام آگہی کی زیر ادارت مارچ کا شمارہ شائع ہوگیا ہے۔ اس شمارے میں سفیر امن قاضی عبدالقدیر خاموش کا تاریخ ساز انٹرویو شامل ہے۔ جس میں قاضی کی نصف صدی سے زائد جدوجہد کا احاطہ کیا گیا۔ اس میگزین میں نبی کریمؐ کی احادیث مبارکہ اور قرآن و سنت پر مبنی واقعات بھی شامل ہیں۔