لاہور (پ ر) گورنمنٹ ڈگری کالج شاہدرہ کی گرائونڈ میں پہلی بار جشن بہاراں فیسٹیول کا افتتاح کر دیا گیا۔شاہدرہ میں پہلی مرتبہ ممبر قومی اسمبلی ملک ریاض اور ممبر صوبائی اسمبلی غزالی سلیم بٹ کی کاوشوں سے جشن بہاراں فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر لیگی رہنما محمد عثمان خان ‘محمد رضوان بٹ‘ چیئرمین یوسی 12 خالد انصاری ‘ وائس چیئرمین محمد احسان خان‘ چیئرمین یو سی 11 اکرام بٹ ‘ جنرل کونسلر محمد کامران مشتاق نے کہا کہ شاہدرہ کی عوام کے لیے اس طرح کے فیسٹیول کا انعقاد بہت خوش آئند ہے۔ ہم اس پر ایم این اے ملک ریاض اور ایم پی اے غزالی سلیم بٹ کے شکر گزار ہیں اور ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔