سائی تاما یونیورسٹی جاپان کے طلبہ و طالبات کا الخدمت فائونڈیشن کے مرکزی دفتر کا مطالعاتی دورہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سائی تاما یونیورسٹی جاپان کے طلبہ و طالبات نے پروفیسر کاواموتو کی سربراہی میں الخدمت فائونڈیشن کے مرکزی دفتر کا مطالعاتی دورہ کیا۔ جہاں اُنہیں الخدمت فائونڈیشن کی ملک اور بیرون ملک جاری سرگرمیوں اور پراجیکٹس کے حوالے سے ملٹی پریزنٹیشن دی گئی۔ اس موقع پر الخدمت کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے جاپانی وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الخدمت فائونڈیشن ملک بھر میں بلا تعصب رنگ و نسل اور مذہب دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ پروفیسر کاداموتو نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کی ملک بھر میں مستحقین کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ جاپانی وفد نے اس موقع پر لاہور میں الخدمت فائونڈیشن اور جاپان حکومت کے تعاون سے چلنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ سمیت چائلڈ پروٹیکشن سینٹر، سکول اور ڈسپنسری کا دورہ بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...