لاہور (خبر نگار) گورنمنٹ الخیر مڈل سکول (گرلز) گڑھی شاہو کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ داتا دربار‘ دارارقم اپر مال‘ گورنمنٹ سٹی ڈسٹرکٹ گرلز سکول باغ گل بیگم‘ نعم النصیر ایجوکیشن سسٹم کوٹ عبدالمالک کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 408 تھی۔