لاہور(خبر نگار) تحریک انصاف کے رہنما اشتیاق ملک اور لقمان قاضی نے زعیم قادری کی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے دو نام نہاد ٹکٹ ہولڈر رانا زاہد حسین اور عاصم بٹ کی (ن) لیگ میں شمولیت پر سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں شخص نہ ٹکٹ ہولڈر رہے اور نہ کبھی ممبر پی ٹی آئی رہے۔