لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی نے ثابت کر دیا ہے کہ ’’نظریہ ضرورت‘‘ اب بھی کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے، مشرف کے معاملے میں تو انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا ہے لیکن حکمرانوں کو عام آدمی کے حقوق کیوں نظر نہیں آتے۔ حکمران جو منطق پیش کر رہے ہیں اس سے ان کی اپنی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔