بھارت ہوش کے ناخن لے، پاکستان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے : خواجہ آصف

اسلام آباد(آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لے اور پاکستان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت اور اہمیت رکھتے ہے، نریندر مودی ا نتہاپسند ہے، پاکستان کے سامنے انتہاپسندی نہیں چلے گی، ہفتے کے روز بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے کوٹ کٹیرہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کے ردعمل میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقی کے عمل نے بھارت کے اوسا ن خطا کردیئے ہیں، پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے سے توجہ ہٹانے کے بھارت ایسی بزدلانہ حرکتیں کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ نریندر مودی سب سے بڑا انتہاپسند ہے، لیکن پاکستان کے سامنے مودی کی انتہاپسندی نہیں چلے گی، بھارت ہوش کے ناخن لے اور غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، واضح رہے کہ ہفتے کے روز لائن آف کنٹرول کے کوٹ کٹیرہ سیکٹر پر بھارتی فوج نے آبادی کو نشانہ بنایا جس سے 60سالا خاتون شہید ہو گی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
خواجہ آصف

ای پیپر دی نیشن