پشاور(بیورورپورٹ)پشاور پولیس نے بڑی مقدار میں آتش گیر مواد برآمد کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے صوبائی دارلحکومت پشاور میںشادی بیاہ کے موقع پر ہونے والی آتش بازی اور اس سے شہریوں میں پھیلنے والے خوف و ہراس کے باعث پولیس افسران نے اس کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے متعلقہ تھانوں کو ہدایت کی تھی اس ضمن میں ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کی سربراہی میںتھانہ خان رازق پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے اندرون شہر میں واقع 3گوداموں پر چھاپے مار کر وہاں سے بڑی مقدار میں سینکڑوں کارٹن اور بوریوں پر مشتمل آتش بازی کا مختلف سامان برآمدکرلیا، اس موقع پر پولیس نے 4ملزمان ،گلفام ،عثمان پسرا ن محمد فاروق ساکنان ہشت نگر ی ،غلام عباس ولد غلام صابر ساکن محلہ سٹیھیان اورنثار ولد بختیار ساکن عزیز خیل چارسدہ کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف مختلف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
آتش گیر مواد برآمد