رد الفساد: ڈی جی خان میں رینجرز سے مقابلہ‘2 ملزم زخمی‘8 دہشت گرد گرفتار

لاہور+ ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار+ بیورو رپورٹ) پنجاب رینجرز نے ڈیرہ غازیخان کے قبائلی علاقوں میں آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 8 دہشت گرد گرفتار کرلئے جبکہ تونسہ بائی پاس کے قریب رینجرز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے دو ملزموں کو جوابی کارروائی کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ زندہ پیر اور کھرڑ بزدار میں فسادیوں کیخلاف آپریشن کے پکڑے جانے والے دہشت گردوں سے ساتھیوں سے متعلق معلومات کیلئے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز پر فائرنگ میں ملوث گرفتار ملزمان ڈی جی خان پولیس کو ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں بھی مطلوب تھے۔ ادھر ایف سی اور حساس ادارے نے کوئٹہ سے ملحقہ علاقے کوہلو اور سمنگلی میں کارروائی کرکے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کوہلو میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے 28 کلو بارود ، 6 راکٹ، 5 فیوز، کیمرے اور دیگر تخریبی مواد برآمد ہوا۔ دوسری جانب ایف سی اور حساس ادارے نے سمنگلی میں کارروائی کرکے پانچ ایس ایم جیز، تین رائفلیں ، چھ دستی بم ، تین راکٹ اور کئی رائونڈ برآمد کرکے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ نوشکی میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی جوابی فائرنگ پر ملزم فرار ہو گئے۔ لاہور کے علاقے اقبال ٹائون میں پولیس نے سرچ آپریشن کے 4افراد کو حراست میں لے لیا۔ آپریشن ساندہ ، ملت پارک، نواں کوٹ، اور گلشن راوی میں کیا گیا۔ پولیس نے حراست میں لئے گئے افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ پنجاب کے متعدد شہروں میں رینجرز ، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کرکے گیارہ افغان باشندوں سمیت100 افراد کو گرفتار کرلیا۔ لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، شکر گڑھ، جھنڈ ، اٹک، شیخوپورہ میں پنجاب رینجرز ، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کئے۔ پنجاب سے ایک بلوچ قومیت پسند کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...