اسلام آباد (مسعود ماجد سید؍ خبر نگار) آئی جی خیبر پی کے ناصرخان درانی کی 17مارچ کو سبکدوشی کے بعد اگلے دوماہ کے اندر اندر 11آئی جی، وفاقی سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری بھی اپنی مدت ملازمت ساٹھ سال پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ رواں مارچ میں آئی جی اسلام آباد و سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ بھی ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہیں۔ وفاقی سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ خالد پرویز 24 مارچ، آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین اور ڈی جی اختر حمید خان این سی فار آرڈی ارشد احمد 31مارچ ، ایڈیشنل سیکرٹری قانون و انصاف غلام قادر خان یکم اپریل،سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن راجہ نادر علی 14اپریل، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداوار شیر ایوب خان اور ایڈیشنل سیکرٹری امورکشمیر و گلگت و بلتستان طارق جمیل 19اپریل،سیکرٹری ریونیو ڈویژن و چیرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد 23 اپریل سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن حسیب اطہر 4مئی سیکرٹری نیشنل اسمبلی عبدالجبار علی8 اپریل،سیکرٹری شماریات ڈویژن ڈاکٹر شجاعت علی 28 مئی۔مزکورہ بالا افسران کی ریٹائرمنٹ سے گیارہ نئی ترقیوں اور تبادلوں کا عمل شروع ہوگا۔
ناصر درانی کی سبکدوشی‘ اگلے 2 ماہ میں 11آئی جیز‘ وفاقی سیکرٹری ریٹائر ہونگے
Mar 19, 2017