لاہور( اپنے نامہ نگار سے)فیملی جج اقراء رحمان نے اداکارہ میرا کے تنسیخ نکاح کے دعو یٰ کی سماعت کرتے ہوئے لاہور کی یونین کونسل 98 مکہ کالونی کے سیکرٹری سے جواب طلب کرتے ہوئے دوبارہ نوٹس جاری کر دئیے ہیں،فاضل عدالت نے سیکرٹری کو ہدایات جاری کیں کہ وہ عدالت کو نکاح نامہ کے رجسٹرڈ ہونے سے مطلق آگاہ کریں۔ اداکارہ میرا کی جانب سے دائر دعووں میں کہا گیا ہے کہ عتیق الرحمان نامی شخص نے اداکارہ کے ساتھ نکاح نہیں کیااور وہ صرف اداکارہ کی شہرت کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ عتیق الرحمان کا پیش کردہ نکاح نامہ کسی یونین کونسل میں رجسٹرڈ نہیں۔
اداکارہ میرا نکاح کیس : سیکرٹری یونین کونسل سے جواب طلب
Mar 19, 2017