چنئی(سپورٹس ڈیسک ) بھارتی کار ریسر ایشون سْندر اور اہلیہ کار حادثے میں ہلاک ہو گئے ۔ ایشون سْندر اور اہلیہ کار میں جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی۔ کار میں آگ لگنے سے ایشون اور اہلیہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔