نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک گائوں میں مسجد پر بی جے پی نے اپنا پارٹی پرچم لہرادیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی ہے۔بی جے پی کے کارکنوں نے ریاستی انتخابات میں کامیابی کا جشن مناتے ہوئے یوپی کے گائوں چاچڑی میں مقامی مسجد پر پارٹی کا جھنڈا لہرایا۔واقعے کے بعد سے علاقے میں کشیدگی ہے اور سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔چاچڑی میں مسلمان اورہندو آبادی کا تناسب برابر ہے ۔بی جے پی نے واقعے میں اپنے کارکنوں کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔