لندن:دولت مشترکہ سیکرٹریٹ اور رکن ممالک کے درمیان مسلسل رابطے کی ضرورت ہے : سرتاج عزیز

لندن(صباح نیوز)پاکستان نے کہا ہے وہ امن ، ترقی اورجمہوریت کے فروغ میں دولت مشترکہ کے کردار کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے یہ بات گزشتہ روز لندن میں دولت مشترکہ وزارتی ایکشن گروپ کے 50 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے دولت مشترکہ سیکرٹریٹ اور رکن ممالک کے درمیان مسلسل رابطے کی اہمیت پر زوردیا۔قبرص کے وزیر خارجہ لوننس کاسوولڈس کی زیر صدارت ہونے والے اجلا س میں دولت مشترکہ کے مختلف رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ اور مشیروں نے شرکت کی۔اس موقع پر سرتاج عزیز نے پرنس آف ویلز پرنس چارلی سے ملاقات کی اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی۔پرنس آف ویلز نے کہا وہ پاکستان کی حکومت اورعوام کی مہمان نوازی کے منتظر ہیں اور جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں مشیر خارجہ نے تنظیم کے رکن ملکوں کیساتھ ملکر کام کرنے سے متعلق پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...