اسلام آباد: کاغذات دکھانے کا معاملہ پولیس اور وکلا کے درمیان عدالت میں جھگڑا

Mar 19, 2017

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی دارالحکومت میں ایڈووکیٹ عبدالرحیم اور اے ایس آئی جاوید سلطان کے درمیان موٹر سائیکل کے کاغذات دکھانے کے معاملے پر تنازعہ ڈسٹرکٹ کورٹ تک پہنچ گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جواد حسین کی عدالت میں اے ایس آئی جاوید سلطان نے بتایا کہ مارگلہ تھانہ کی حدود میں واقع ظفر چوک میں ایڈووکیٹ عبدالرحیم کو روکا گیا اور ان سے موٹر سائیکل کے کاغذات طلب کئے جو نہ پیش کئے گئے بلکہ جھگڑا کیا گیا جس پر ایڈووکیٹ عبدالرحیم کو تھانہ ماگلہ لے گئے جس پر وکلا نے تھانے کو گھیرے میں لے لیا۔ سماعت دوران عدالت میںموجود وکلا اور پولیس کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ ایک دوسرے کومارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا، فاضل عدالت کے جج کی جانب سے فریقین کو روکنے کی کوشش کی جاتی رہی۔ تھانہ مارگلہ پولیس نے ملوث وکلا کیخلاف وکلا گردی، کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیاہے اور اس حوالے سے گرفتاریاں متوقع ہیں۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ بار 20 مارچ کوہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

مزیدخبریں