لاہور (کامرس رپورٹر) صوبہ پنجاب کے متوسط طبقہ کے لوگ ہر سال 113 ارب سے زائد کے عطیات ضرورت مند اور غریب افرادکو دے دیتے ہیں۔ یہ بات سابق سکرٹری جنرل فنانس حکومت پاکستان معین افضل نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان سینٹر فار فیلنتھر اپی کی ایک مرتب کر دہ رپورٹ کے مندرجات پر روشنی ڈالتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ صوبہ پنجاب میں متوسط طبقہ کے افراد ہر سال تقریبا40ارب روپے خیرات کی صورت میں ضرور ت مندافرادکو دیتے ہیں جبکہ تقریبا 13ارب روپے عطیات اور زکواتہ کی شکل میں دیتے ہیں۔ تاہم تقریباً 24ارب روپے اشیائے ضروریات کی صورت میںفراہم کرتے ہیں۔ اسی طرح تقریباً 19ارب روپے کے مساوی پنجاب کے لوگ رضاکارانہ خدمات کی صورت میں فراہم کرتے ہیں۔یہ تمام صدقات‘ عطیات اور خدمات صوبے کے غریت اور ضرورت مند افراد کو فراہم کیے جاتے ہیں۔معین افضل نے کہا اگر ان صدقات اور خیرات کو ایک سسٹم کی صورت میں نافذ کیاجائے تو اس کہ نتائج غربت کے خاتمے کےلئے موثر ثابت ہو سکتے ہیں۔
”پنجاب میں متوسط طبقہ سالانہ 113 ارب کی خیرات دیتا ہے“
Mar 19, 2017