سانحہ چیئرنگ کراس کے 4 سہولت کاروں کا 30 روز کیلئے جسمانی ریمانڈ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ چیئرنگ کراس کے 4 سہولت کاروں کا 30 دنوں کا جسمانی ریمانڈ دیدیا ہے۔ کاونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نے سانحہ چیرنگ کراس کے 4 سہولت کاروں کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ کاونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے چیئرنگ کراس دھماکے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ ملزمان کے شناختی کارڈز پر غلط معلومات درج ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کاونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کی استدعا منظور کرتے ہوئے سہولت کاروں کا 30 دنوں کا جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ سانحہ چیئرنگ کراس کا مرکزی ملزم انوار الحق پہلے ہی ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہے۔ ملزم انوارالحق کے تین بھائیوں وحید اللہ عرف ابو ھریرہ ،عبداللہ اور والد فضل الرحمن شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...